Thursday, January 28, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی میں موسم خشک و سرد، آلودہ شہروں میں آج تیسرا نمبر

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، کارروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ 62 پوائنٹس کے اضافے...

تولیہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھادیا گیا

نیو کراچی میں تولیہ فیکٹری میں لگی آک کو بجھادیا گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق...

بھکاریوں کی شامت آگئی، 27 بھکاری گرفتار

سندھ پولیس نے شہر میں گداگروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے 3...

کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی بے رحمانہ واردات، کم سن بچے کی جان خطرے میں پڑ گئی

شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن میں موٹر سائیکل لفٹرز نے ایک واردات کے دوران بے رحمی کی انتہا کر دی، معصوم بچے کی جان بھی خطرے میں پڑ گئی۔
گزشتہ روز نیو ٹاؤن تھانے کی حدود سی پی برار سوسائٹی میں ایک شہری سے واردات کے دوران مسلح موٹر سائیکل لفٹرز نے بے رحمی کی بدترین مثال قائم کر دی۔ شہری اپنے کم سن بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، بچے کے ساتھ دیکھ کر ڈاکوؤں نے چلتے چلتے اسے گھیر لیا، ڈاکو شہری کو موٹر سائیکل سے اترنے کا کہتے رہے۔شہری نے موٹر سائیکل پر اپنے آگے معصوم کم سن بچے کو بٹھا رکھا تھا، ڈاکوؤں نے اسے آسان شکار سمجھا اور گھیر لیا، پہلے ایک موٹر سائیکل پر سوار لٹیرے نے بڑے خطرناک انداز میں شہری کی چلتی موٹر سائیکل کو سائیڈ میں دباتے ہوئے رکوایا، اس دوران موٹر سائیکل گرنے کا اندیشہ بھی تھا جس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ شہری کی موٹر سائیکل رکنے کے بعد دوسری موٹر سائیکل پر دو ڈاکو سوار فوراً آ کر رکے، اور شہری کو موٹر سائیکل سے اترنے کا کہتے رہے، لیکن شہری نے تھوڑی سی مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا۔ لٹیرے موٹر سائیکل سوار شہری کو تھپڑ مار رہے ہیں، انھوں نے شہری کی جیب سے موبائل فون اور پرس بھی نکال لیا، جب کہ واردات کے دوران معصوم بچہ روتا رہا۔خود کو بے بس پا کر شہری کو بچہ گود میں لے کر اترنا پڑا اور موٹر سائیکل لٹیروں کے حوالے کر دی، جس کے بعد تینوں ایک ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat