Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

کراچی میں کسٹم اہل کاروں کی فائرنگ سے کئی دکاندار زخمی

کراچی: شہر قائد میں رات گئے پرانی سبزی منڈی پر کسٹمز اہل کاروں کی ایک کارروائی کے دوران کئی دکان دار زخمی ہو گئے۔ گزشتہ رات کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب کسٹمز نے مبینہ طور پر چھاپا مار کارروائی کی تھی، جس کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا، تاجروں نے یونی ورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک رکاوٹیں لگا کر بندکر دیے۔کسٹمز ذرایع کا کہنا تھا کہ چھاپا مار کارروائی اسمگلنگ کے ٹائروں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی، کسٹمز اہل کاروں کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ ادھر پرانی سبزی منڈی کی سڑکیں تاحال بند ہیں، جب کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹمز چھاپے کے معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے، تاجروں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جس کے اندراج کے لیے درخواست وصول کر لی گئی ہے۔

Open chat