پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پولیس نے 4 ڈکیت گرفتار کرلئے۔ گرفتار کئے گئے جرائم پیشہ افراد کے پہلے بھی 12 مرتبہ پکڑنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو سی آئی اے نے چھاپہ مارا اور اس دوران 4 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق سی آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ اے ٹی ایم مشینوں کے سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گلستان جوہر میں کانٹیننٹل بیکری کے قریب موجود ہے۔پولیس نے بروقت کارروائی کرکے چھاپہ مار کر 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران، محمد وقاص، شاہ نواز اور مرتضٰی کے نام سے ہوئی ہے۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں 12 مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔ ضمانتوں پر رہا ہونے کے بعد وارداتیں کرتے تھے