Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود

کرونا وبا کی دوسری لہر، کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود، 62 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ٹراما...

قونصل جنرل جاپان کا کراچی سرکلر ریلوے کا دورہ

قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا دورہ کیا، انہوں نے ٹرین پر سفر کیا اور سالوں بعد...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا یہ جلسہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے 8 نومبر کے جلسے کو کامیاب کروانے کے لیے کارکنان تیاری تیز کر دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس میں تمام مرکزی شعبہ جات کے زمہ دران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پی ایس آپی کسی زبان کی بنیادی پر سیاست نہیں کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی تمام اکائیوں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لئے سیاست کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے کراچی کے مسائل پر آواز بلند نہیں کی ،سب نے اپنی حمکرانی اور سیاست کو بچانے کی بات کی ،کسی کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، پاک سر امین پارٹی نے ہمیشہ کراچی کی عوام کے لئے سوچا ہے اور سوچتی رہے گی۔۔

Open chat