Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

لانڈھی، بھینسوں کے باڑوں میں آتشزدگی

لانڈھی نمبر 4 کے قریب مویشیوں کے 3 باڑوں میں آگ لگ گئی، 3 بھینسیں ہلاک، آگ بجھانے...

ڈیفنس پولیس مقابلہ، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جاری

ڈیفنس فیز 4 میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تفصیلات پولیس حکام نے جاری کردیں۔ ڈیفنس مقابلہ...

کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے ، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے،حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کردیا ، پاک سر زمین پارٹی بغیر سرکاری وسائل جلسہ کرے گی ۔کراچی کے باغِ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کے نام پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے ، ہماری پارٹی نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں، کبھی جھوٹ بولا نہ یوٹرن لیا، جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں یوٹرن لینا پڑتا ہے، بتائیں گے پاکستان کولوٹنے والا اوراس حال تک پہنچانے والا کون ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بچانے میں اور اپوزیشن حکومت کو گرانے میں لگی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کر دیا ہے، ان دونوں کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں، کراچی میں بارش کے بعد 1100 ارب کا لولی پاپ دیا گیا، یہ کھیل اب بند کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے جلسے میں پاکستان کے مستقبل کی بات ہو گی، پونے 3 ہزار ارب دینے والے کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے، ہم پاکستان کو پیکیج دیتے ہیں ہمیں کون پیکیج دے گا،آج سے کراچی پاکستان کو لیڈ کرے گا، کراچی والے بتا دیں گے کہ کراچی ملک کی شہہ رگ بھی ہے۔ا

Open chat