Tuesday, January 19, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

زین آفندی کے قتل میں افغانی گروہ ملوث نکلا

 زین آفندی کے قتل میں افغانی ملوث نکلے، پولیس کے مطابق سندھ مدرسہ اسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کو افغانوں...

پی ایس 52، پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ کامیاب

پی ایس 52 عمرکوٹ کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید امیر علی شاہ 50 ہزار سے زائد ووٹ...

گھٹیا حرکتوں پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑمارا، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ  مارنے کی وجہ بتادی، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی گندی گندی...

ٹک ٹاک اسٹار کے تھپڑ نے مفتی قوی کو اسٹار بنادیا

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے ایک تھپڑ نے مفتی عبدالقوی کو گھنٹوں میں اسٹار بنادیا، سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی...

کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے ، مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے،حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کردیا ، پاک سر زمین پارٹی بغیر سرکاری وسائل جلسہ کرے گی ۔کراچی کے باغِ جناح میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کے نام پر پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے ، ہماری پارٹی نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، ہمارے قول و فعل میں تضاد نہیں، کبھی جھوٹ بولا نہ یوٹرن لیا، جو جھوٹ بولتے ہیں انہیں یوٹرن لینا پڑتا ہے، بتائیں گے پاکستان کولوٹنے والا اوراس حال تک پہنچانے والا کون ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بچانے میں اور اپوزیشن حکومت کو گرانے میں لگی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے عوام کو مایوس کر دیا ہے، ان دونوں کی لڑائی میں عوام پس رہے ہیں، کراچی میں بارش کے بعد 1100 ارب کا لولی پاپ دیا گیا، یہ کھیل اب بند کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کے جلسے میں پاکستان کے مستقبل کی بات ہو گی، پونے 3 ہزار ارب دینے والے کراچی کو پیکیج نہیں حق چاہئے، ہم پاکستان کو پیکیج دیتے ہیں ہمیں کون پیکیج دے گا،آج سے کراچی پاکستان کو لیڈ کرے گا، کراچی والے بتا دیں گے کہ کراچی ملک کی شہہ رگ بھی ہے۔ا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat