کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا فیلگ مارچ، رینجرز حکام کے مطابق لیاقت آباد ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال، گلستان جوہر،کلفٹن ٹاؤن، بن قاسم ٹاؤن، ملیر ، گڈاپ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، کیماڑی، لیاری،صدراورگردو نواع کے علاقوں میں رینجرز کا فلیگ مارچ کیا گیا،رینجرز حکام نے بتایا آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جا رہا ہے،آپریشن میں رینجرز موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک، مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیکنگ کے عمل کے ساتھ ساتھ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔