اتوار, مارچ 26, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیکراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کے لیے 10رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی کے گوٹھ ریگولرائز کرنے کے لیے 10رکنی کمیٹی تشکیل

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی کے گوٹھوں کو ریگولرائز کرنے کے لیے وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزماں کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کا حکومت سندھ کے محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔کمیٹی میں وزیراعلیٰ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن، ممبر گوٹھ آباد، عوامی نمائندے ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، ایم پی اے محمد سلیم بلوچ، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اشفاق احمد، ڈائریکٹر سیٹلمینٹ سروے اینڈ لینڈ ریکارڈ ڈپارٹمینٹ اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاؤں کو ریگولرائز کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی 21 اگست 2008 کو سندھ حکومت کی دیہات کو ریگولرائز کرنے کی پالیسی کے تحت کے لیے کسی بھی گاؤں کا جائزہ لے گی

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code