Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل کراچی یونائیٹڈ کے آئی وائی یوتھ لیگ، ناظم آباد انڈر 14 کامیاب

کراچی یونائیٹڈ کے آئی وائی یوتھ لیگ، ناظم آباد انڈر 14 کامیاب

footballکراچی،         کراچی یونائیٹڈ فٹبال فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جاری کراچی یونائیٹڈ کے آئی وائی یوتھ لیگ میں ناظم آباد سینٹر پر ہونے والے ایک میچ فیصلہ کن رہاجبکہ دو میچ برابری پر ختم ہوئے۔ یوتھ لیگ کا پہلا میچ ناظم آباد انڈر 16 اور منگھوپیر بی انڈر 16 کے درمیان کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ 17 ویں منٹ میں ناظم آباد کی جانب سے شاہ میر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی سبقت دلادی لیکن ان کی یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی کھیل کے23ویں منٹ میں منگھوپیر بی کے سلام نے گول اسکور کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں مزید کوئی گول نہ کرسکیں، رف کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ناظم آباد کے صفی اللہ اور منگھوپیر بی کے سلام کو یلو کارڈ دکھایا گیا۔ دوسرے میچ میں ناظم آباد انڈر14 نے منگھوپیر بی انڈر14 کو ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دے کر اپنے کھاتے میں تین پوائنٹ کا اضافہ کرلیا۔وقفہ تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر تھیں۔وقفہ کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی خوبصورت حملے کئے لیکن کمزور نشانہ بازی کے سبب گول کرنے میں ناکام رہے۔

دوسرے ہاف میں ناظم آباد کے قاسم نے27ویں منٹ میں ایک مشکل زاویہ سے گیند جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کے لئے جیت کی راہ ہموار کی فاتح ٹیم کے جبران کو فاﺅل کھیلنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا۔تیسرے اور آخری میچ میں ناظم آباد انڈر12اورمنگھوپیر بی انڈر12 مد مقابل تھیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا گیا لیکن مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں اس طرح دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے اکاﺅنٹ میں ایک ایک پوائنٹ کا اضافہ کیا۔ناظم آباد انڈر12کے معاذ کو رف کھیلنے پر یلو کارڈ دکھایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...