کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے نئے ہدایت نامے کی روشنی میں محکمہ داخلہ سندھ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ گائیڈ لائن میں 500 افراد کی گنجائش والے شادی ہالز میں 250 افراد کو شرکت اور داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ شادی ہالز سمیت دیگر پروگراموں تین فٹ کے سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔