Thursday, October 22, 2020
Home Trending کروڑوں روپے کے جعلی پرائز بانڈ کی خرید و فروخت میں ملوث...

کروڑوں روپے کے جعلی پرائز بانڈ کی خرید و فروخت میں ملوث 5 ملزم گرفتار

286543-criminal-1410202818-809-640x480کراچی، کروڑوں روپے مالیت کے جعلی پرائز بانڈزکی خریدوفروخت میں ملوث 5 ملزمان کووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان گزشتہ کئی سال سے نجی بینکوں کے ذریعے تقریباً 15 کروڑ روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں،تفصیلات کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کو نجی بینک کی 2مختلف شاخوں میں موجود فارن اور پاکستانی کرنسی کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں جن میں گزشتہ چند سال کے دوران تقریبا 15کروڑ روپے کی لین دین کی گئی تھیں، کھاتے داروں نے اکاو¿نٹس کھولتے وقت خود کو پرائز بانڈ کی خریدوفروخت کرنے والا اسٹیٹ بینک کا تصدیق شدہ ڈیلر قرار دیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے ریکارڈ کے مطابق نجی بینکوں میں موجود بینک اکاﺅنٹس ان کے تصدیق شدہ ڈیلرز کے نہیں تھے،اسٹیٹ بینک سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر عدیل حسین چانڈیو نے اس سلسلے میں واضح شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیرقانونی طور پر بینک اکاﺅنٹس آپریٹ کرنے والے محمد سلیم، محمد افضل، محمد صدیق، سید دانش اور محمد جہانگیر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ پرائز بانڈ کی غیرقانونی خریدوفروخت کرنے والے گروہ کے دیگر کارندوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ بینک اور اسٹیٹ بینک کے افسران کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اور کئی سال سے جاری غیرقانونی کاروبار کے حوالے سے بینک افسران اور عملے کے کردار کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...