Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر محکمہ بلدیات سندھ نے ایکشن لے لیا۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضلع شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم سومرو اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ کو معطل کر دیا گیا۔ سیکریٹری محکمہ بلدیات نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، افسران کے خلاف الزامات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔ دونوں افسران کو ضلع شرقی میں من پسند کمپنی کو مجاز اٹھارٹی کی اجازت کے بغیر اشتہارات کے ٹھیکے دینے پر معطل کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن میں معطل افسران کو سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

Open chat