Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

النور سوسائٹی میں صحافی کو لوٹ لیا گیا

تھانہ سمن آباد کی حدود النور سوسائٹی بلاک 19 میں ڈکیتی کی واردات، صبح سویرے نیوز ون ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر اور پی...

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بے قابو

شہر قائد میں پولٹری کی قیمتیں بےقابو، مرغی کا گوشت 380 سے 400 روپے فی کلو اور زندہ مرغی 250 روپے میں فروخت ہورہی...

کریز پر آتے ہی ٹیم مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے، مصباح الحق

Misbah-Pakistan Captainسڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ جب بھی بیٹنگ کرنے آتے ہیں، کھل کر نہیں کھیل پاتے،کیونکہ جب بھی کریز پر آتے ہیں ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ وہ پوری صلاحیت کے ساتھ تیز نہیں کھیل پاتے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اکثر ایسے موقعوں پر بیٹنگ کے لیے آتے ہیں جب پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ تنازعات سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا معاملات کو جوں کا توں چھوڑنے کے بجائے تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہئے۔میرا مزاج ٹھنڈا ہے ورنہ دو دن گزارنے مشکل ہوجائیں۔ورلڈکپ میں ابتدائی شکستوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کو ٹیم سے بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور جب وہ پوری نہیں ہوتی تو شدید تنقید کی جاتی ہےجس کا ٹیم پر منفی اثر ہوتا ہے۔کھلاڑی دل برداشتہ ہوجاتے ہیں اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

Open chat