Friday, October 30, 2020
Home خاص خبریں کسی ’انگلینڈ پلٹ‘ کو چیف سلیکٹر بنایا جائے گا، انضمام الحق

کسی ’انگلینڈ پلٹ‘ کو چیف سلیکٹر بنایا جائے گا، انضمام الحق

مصباح الحق گذشتہ روز چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اب اس اہم ذمہ داری کیلیے مختلف امیدواروں کی پیشگوئی ہونے لگی ہے، سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے تو واضح طور پر کہہ دیاکہ یہ عہدہ بھی کسی انگلینڈ سے واپس آنے والے کو ہی دیا جائے گا۔

انھوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران بورڈ میں جتنی بھی تقرریاں ہوئیں ان میں سے 60 سے 70 فیصد وہی ہیں جوانگلینڈ میں رہتے یا وہاں پر کسی نہ کسی حیثیت میں کام کرچکے ہیں، میں آپ کو واضح اشارہ دے رہا ہوں کہ نیا چیف سلیکٹر بھی وہی ہوگا جس نے انگلینڈ میں کافی وقت گزارا ہو، بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان ان لوگوں پرزیادہ اعتماد کرتے ہیں جوانگلینڈ میں رہ چکے ہوں، اگر آپ نئی مینجمنٹ کی جانب دیکھیں تو 10 میں سے 6 کا تعلق انگلینڈ سے ہی ہے۔

دوسری جانب سابق فاسٹ بولر شعیب  اختر کو یقین ہے کہ نئے چیف سلیکٹر محمد اکرم ہوں گے، وہ انگلینڈ میں ہی سکونت پذیراور اس وقت پشاورزلمی کے ٹیم ڈائریکٹر ہیں۔

سابق پیسر نے ٹویٹ کیا کہ مجھے ذرائع نے بتایاکہ محمد اکرم ہی نئے چیف سلیکٹر ہوں گے، اس اہم ذمہ داری کیلیے میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں،،انھوں نے پشاور زلمی اور دیگر پروجیکٹس پر عمدگی سے کام کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اکرم اس عہدے کیلیے بہترین ثابت ہوں گے اور پاکستان کیلیے اچھے نتائج دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...