کراچی ، کشمور میں 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی درندگی کی انتہا ہے، بے رحم اور سنگدل درندوں کیلئے سخت فیصلے وقت کی ضرورت ہے، شریعت نے جرم کی نوعیت کے مطابق تعزیری سزا کا حق دیا ہے،شریعت کے مطابق سزائیں جاری کی جائیں تو نوے فیصد جرائم خود بخود ختم ہوجائیں گے،واقعات کی روک تھام کیلئے مجرموں کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میںعلماء کرام کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعمان نعیم نے کہاکہ معاشرے میںہوس اور درندگی کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔