Wednesday, October 21, 2020
Home Trending کل سپرمون ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

کل سپرمون ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا

Super Moonکراچی ، دنیا کو اس سال کا سب سے چکمتا دمکتا چاند10 اگست کو دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان میں بھی دکھائی دےگا۔سائنسدان اور نجومی اپنے اپنے حساب کتاب میں مصروف ہیں۔اس سال کا سپر مون یعنی سب سے بڑا چاند 10 اگست بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 44 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔ سائنس دانوں کے مطابق سپر مون سال میں ایک بار اپنا دیدار کراتا ہے جب پورے چاند کی رات میں اس کا حجم اور چمک عام چودھویں کے چاند سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

اس سے قبل جولائی میں ہونے والے ایک پورے چاند کو سپر مون قرار دیا گیا تھا جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ اس سال غیر معمولی طور پر تین سپر مون دیکھے جا سکیں گے تاہم سائنس دانوں نے اس خیال کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 اگست کو ہونے والا سپر مون جولائی اور ستمبرکے پورے چاند سے زیادہ بڑا ہوگا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے وہ ممالک جہاں سپر مون کی پیدائش کے وقت رات ہوگی ان مقامات پر اسے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...