Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کورنگی میں فائرنگ، متحدہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور ہائیکورٹ...

کورنگی میں فائرنگ، متحدہ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور ہائیکورٹ کے وکیل جاں بحق

279982-Body-1408137595-606-640x480کراچی: کورنگی میں نامعلوم افراد نے مقامی وکیل علی حسنین بخاری ایڈووکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں علی حسنین بخاری عدالت جانے کے لئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ علی حسنین بخاری متحدہ قومی موومنٹ کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن اور ایم کیو ایم کے لاپتا کارکنوں کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔ علی حسنین بخاری کی ہلاکت کے بعد کراچی میں وکلا کا عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کردیا تاہم اہم نوعیت کے مقدمات جج صاحبان کے چیمبر میں سنے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...