وزارت تعلیم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرئع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت کے حکام نے کورونا کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی ضرورت نہیں لہٰذا ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔