کورونا کے وار جاری، انتظامیہ متحرک ہوگئی، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 5 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔
شہر قائد میں جان لیوا وبا کے کیسز بڑھنے لگے جس کے باعث انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کر دیں، کلفٹن بلاک 2 اور کھڈا مارکیٹ پر انتظامیہ نے چھاپے مارے۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ریسٹورنٹ سیل کر دیئے گئے۔ ریسٹورنٹس حکومت کی جانب سے دیئے گئے اوقات پر بند نہیں کئے گئے تھے جس کے باعث ان کو سیل ک دیا گیا