Sunday, October 25, 2020
Home Trending کور کمانڈر کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، جوانوں کو شاباش دی

کور کمانڈر کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، جوانوں کو شاباش دی

naveed mukhtar1کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران شہر میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں شہر میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی، کور کمانڈر نے حالیہ ٹارگٹڈ آپریشن میں برآمد کئے جانے والے اسلحے کا بھی معائنہ کیا جب کہ دورے کے دوران انہوں نے رینجرز جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حالیہ آپریشن کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...