Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کویت پاکستانیوں کے لیے بزنس ویزہ پرپابندی ختم کرے،افتخار وہرہ

کویت پاکستانیوں کے لیے بزنس ویزہ پرپابندی ختم کرے،افتخار وہرہ

rsz_kcci-mouکراچی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) اور کویت کے بزنس اینڈ پروفیشنل وومن نیٹ ورک نے باہمی تعاون (ایم او یو)کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوںکے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پیش کرنا ہے۔کراچی چیمبر کے وفد کے دورے کے موقع پرایم او یو پر کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ اوربزنس اینڈ پروفیشنل وومن نیٹ ورک کی نائب صدر نے مس مشیل الاسوسی(Ms. Mashael Alasousi)نے دستخط کیے۔ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے باہمی مشاورت، تعاون اور ایک دوسرے سے مفید معلومات کا تبادلہ کریں گے جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں جانب سے فوکل پرسز بھی مسقتل بنیادوں پر مقرر کیے جائیں گے۔

کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں اسامہ ال نصف(Osama Al-Nisf) اور طارق ال متاوا(Tareq Al-Mutawa) کے ساتھ اجلاس میں میں اقتصادی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلیی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے بتا یا کہ کو یت چیمبر کے حکام نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ کراچی چیمبر کی سفارش پر تاجروں و صنعتکاروں کو ویزے کے حصول کے سلسلے میںسپورٹ کریں گے۔ صدرکے سی سی آئی نے کہاکہ پاکستان اور کویت گہرے دوستانہ، کاروباری اور ثقافتی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن کویت کی جانب سے پاکستانیوں کو بزنس ویزہ دینے پر پابندی سے یہ تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کویتی حکومت کو کراچی چیمبر کے وفد کو ویزے دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی مستند پاکستانی تاجر کویت کے ساتھ کاروباری وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں لیکن ویزوں کا اجراء نہ کرنا سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے پاکستانیوں کے لیے کویت کے بزنس ویزہ پر عائد پابندی ہٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات قائم ہیں اور پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپرکشش ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور معاشی اشارے بھی ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان صنعتی ترقی کے لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی طور پر ترقی کررہاہے اور یہاں نہ تو کوئی جنگ ہے اور نہ بحران ۔ عالمی میٖڈیا نے بلا وجہ پروپیگنڈا کیا ہوا ہے۔ہمیں یہ کہنے میں فخر ہے کہ پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو ملک کے تحفظ اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کوشاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...