Friday, November 27, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن

بھٹو خاندان کے لئے خوشی کا دن، بختاور بھٹو کی منگنی آج، بلاول ہاؤس کراچی میں منگنی کی...

مہندی کے کارخانے میں آتشزدگی

اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے قریب مہندی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، فائر بریگڈ کی 3 گاڑیوں نے...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ،  گلبرک، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی...

ڈیفنس فیز4 میں مُبینہ پولیس مقابلہ

ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ کے قریب مُبینہ پولیس مقابلہ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا...

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کریں گے،سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا دیے جس کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچ گئے۔

19 اکتوبر کی صبح پولیس نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر  کی گرفتاری میں وفاق کا ہاتھ ہے، اس کا سندھ حکومت یا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Open chat