Monday, October 26, 2020
Home Trending پاک فضائیہ کے ملازم اور میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں...

پاک فضائیہ کے ملازم اور میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق

Target Killingکراچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پاک فضائیہ کے ملازم اورمیاں بیوی سمیت 6 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاﺅن محلہ سیکٹر 7 میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گھر کے باہر چارپائی پر بیٹھے ہوئے میاں بیوی 45 سالہ مبازک ولد غلام علی اوراس کی بیوی 40 سالہ شگفتہ نسرین جاں بحق ہوگئے۔

ملیر سٹی کے علاقے میں بکراپیڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے چونگی ناکے پر بیٹھے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جہاں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقتولین کی شناخت جاوید ولد عبدالمجید، امان چندولد شام چند، فتح محمد ولد عبدالستار کے نام کی گئی جبکہ کی شناخت زاہد ولد حامد کے نام سے کی گئی ہے۔

سہراب گوٹھ علاقے جمالی گوٹھ غریب آباد قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ 70 سالہ سراج ولد عبدالسلام جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی 26 سالہ عبدالنبی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول اورزخمی گھر سے کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلے تھے کہ گھات لگا کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن میں روبی سینما کے قریب ملسح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار شخص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ مقتول کی شناخت 40 سالہ ابوبکر ولد ملک یاسین ملک کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ سیکٹر 4/B کا رہائشی اور پاک فضائیہ کا سویلین ملازم تھا۔
اورنگی ٹاﺅن کے علاقے نشان حیدر چوک پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ حبیب الرحمن ولد عبدالرحمن زخمی ہوگیا۔ مومن آباد کے علاقے اردو چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 18 سالہ دواﺅد ولد نواب زخمی ہوگیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے گنامنڈی کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 28 سالہ مینا گل ولد طالب خان کو زخمی کردیا۔

نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 35 سالہ خاتون ثمرین زوجہ غلام علی زخمی ہوگئی۔ گبول ٹاﺅن کے علاقے انور گوٹھ میں فائرنگ سے 35 سالہ حنیف ولد کرامت زخمی ہوگیا۔
سائٹ ایرنا کے علاقے میٹرول میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امید وار زخمی ہوگئے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں

کراچی: کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے...

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...