گزشتہ 35 روز کے دوران ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آیا۔ حکومت صرف باتوں کی حد تک موجود ہے.
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گزشتہ 35 روز کے دوران ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف باتوں کی حد تک موجود ہے، عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے, انہوں نے کہا کہ 35روز میں مرغی کی قیمتوں میں 29 فیصد اضافہ ہوا، 163 روپے میں ملنے والی مرغی کی قیمت 211 روپے فی کلو تک آگئی جب کہ 142 روپے فی درجن انڈے 168 روپے کے ہوگئے..
۔