کراچی، اتحاد ملت ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے رہنمائوں کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال، اتحاد ملت ختم نبوت فورم پاکستان کے کنوینر علامہ مرتضی خان رحمانی و اسلم خان فاروقی ودیگر شریک ہیں، اس موقع پر کراچی اپ ڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فرانس میں سرکاری سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کسی صورت برداشت نہیں، حکومت فوری طورپر فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرکے ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔