Thursday, October 29, 2020
Home Trending گلشن حدید میں قتل ڈی ایس پی اور 2 اہلکاروں کی نماز...

گلشن حدید میں قتل ڈی ایس پی اور 2 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

352619DSPabdulfatahfile1430466985904640x480320x180(1)کراچی،دہشت گردوں نے کراچی میں بن قاسم ٹاؤن کے ڈی ایس پی فتح محمد اور دو پولیس کے جوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ چار دہشتگردوں نے سرکاری گاڑی پر پچیس سے زائد فائر کیے۔ ڈی ایس پی کو نو اور اہلکاروں کو آٹھ آٹھ گولیاں لگیں۔ دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ سعود آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔گلشن حدید میں دہشتگردوں نے ڈی ایس پی بن قاسم ٹاؤن کی سرکاری گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ ڈی ایس پی بن قاسم فتح محمد اور ان کے ہمراہ موجود اہلکار نذیر احمد اور محمد فاروق جاں بحق ہوگئے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آواروں نے سرکاری گاڑی کو چاروں اطراف سے نشانہ بنایا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولین کے جسم سے نائن ایم ایم پستول اور دیگر ہتھیاروں کے سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی فتح محمد سانگری کو نو جبکہ دونوں اہلکاروں کو آٹھ آٹھ گولیاں لگیں۔ پولیس اہلکار نذیر اور فاروق کی میتیں سعود آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقوں میں روانہ کی گئی۔ ڈی ایس پی فتح محمد کی میت پیر جو گوٹھ خیرپور روانہ کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...