Tuesday, October 20, 2020
Home Trending گلوبٹ اور اینگری عمران کے بعد ’کنٹینررن‘ اینڈ رائڈ گیم متعارف

گلوبٹ اور اینگری عمران کے بعد ’کنٹینررن‘ اینڈ رائڈ گیم متعارف

-imrankhancontainerrunکراچی، ملک میں جاری سیاسی کشمکش نے تخلیق کاروں کیلیے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔ آزادی اور انقلابی مارچ روکنے کیلیے کنٹینرز کے ذریعے راستوں کی بندش عبورکرنے کیلیے اینڈ رائڈ پر خصوصی گیم (ایپلی کیشن) متعارف کرادی گئی ہے۔

اس گیم کو ”کنٹینر رن“ کانام دیا گیا ہے جو Eccentrica Technologies نے ریلیز کیا ہے۔ ایپلی کیشن(گیم) میں عمران خان سے مشابہ کردار کو اسلام آباد کی جانب رواں دواں دکھایا گیا ہے جو راستے میں لگے کنٹینرز کو پھلانگ کر عبور کرتا ہوا پیدل ہی منزل کی جانب گامزن دکھایا گیاہے۔

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹراور فیس بک کے ساتھ اب اینڈ رائڈ ایپلی کیشنز بھی سیاسی ہتھیار بن چکی ہیں تاہم ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں صرف تحریک انصاف ہی اس ہتھیار کو موثر طریقے سے استعمال کررہی ہے۔

اس سے قبل بھی 2012 میں اینگری برڈ کی طرز پر بھی ایک لوکل ایپلی کیشن اینگری عمران متعارف کرائی گئی جبکہ حال ہی میں لاہورماڈل ٹاﺅن میں گاڑیوں کا حشر نشرکرنے والے متنازع کردار”گلوبٹ“ کی طرح اینڈرائڈ گیم متعارف کرایاگیاجس میں گلوبٹ کی طرح گاڑیوں کوتہس نہس کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکالی جاسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نارتھ ناظم آباد میں لڑکی کی ٹارگٹ کلنگ

نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک اے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے سامنے گلی میں کار پر فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی...

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...