Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے گنج پن کے شکار افراد کو اب مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

گنج پن کے شکار افراد کو اب مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

hairکراچی، بال ہمیشہ سے خوبصورتی کا لازمی حصہ رہے ہیں اور جولوگ جوانی میں بالوں سے محروم ہوجاتے ہیں وہ بالوں کی واپسی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں لیکن وہ اب مزید پریشان نہ ہوں کیونکہ سائنسدانوں نے بالآخر ایک ایسا جدید اورآسان فارمولہ تیار کر لیا ہے جس سے گنج پن کا شکار لوگوں کے لیے دوبارہ بال اگانے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔

یونیورسٹی آف کولمبیا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق عموماَ گنج پن کی وجہ ایلوپیسیا ایریاٹا کی بیماری ہے جو تیزی بال گرنے کا باعث بنتی ہے اور اس کا علاج انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم نئی ایجاد کردہ میڈیسن سے صرف 5 ماہ میں ایک بار پھر بال اگنا شروع ہوجاتے ہیں اورچہرے پر پھیلی اداسی ایک بار پھر خوشی اعتماد میں بدل جاتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ گنج پن کا علاج کے لیے وہی فارمولا استعمال کیا گیا جو بون میرو کے علاج کےلیے استعمال کیا جاتا ہے، ابتدائی طور پر اس کے کامیاب تجربے چوہوں پر کرنے کے بعد 3 افراد پربھی کئے گئے۔ تینوں افراد گنج پن کی بیماری کا شکار تھے اور ان کا سربالوں سے محروم ہوچکا تھا، نئی تیار کردہ میڈیسن ”روکسولیٹی نب “ کے 5 ماہ تک استعمال کے بعد تینوں افراد کے بال دوبارہ اگنا شروع ہوگئے۔

تحقیق کے اہم سائنسدان رافیل کلائنس کا کہنا ہے کہ ابھی صرف تجرباتی طور اس فارمولے کا استعمال کیا جارہا ہے اگر مسلسل مثبت نتائج سامنے آئے تو یہ میڈیسن لوگوں کی زندگی پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاج کو بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچانے کے لئے ابھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کا معاملہ، وزیراعظم کو بریف کرنے گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے

گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے،گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون...

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...