Friday, October 30, 2020
Home Trending گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

Pakistan-Governorsindh-CMsindh_12-25-2013_131714_lکراچی، شہر قائد میں یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈزکی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے بعد پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ کے ساتھ حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پرپرچم کشائی کی۔

اس موقع سرکاری اسکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ پڑھا۔ بعد میں گورنر وزیراعلیٰ سندھ نے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ قائد اعظم کی سوچ ، ان کے افکار اور تعلیمات کے مطابق ہی ملک چلانے میں ہماری بقا ہے۔ جمہوریت کو اگر خطرہ ہوا تو یہ ہماری بدقسمتی ہوگی ،وزیر اعظم نے دانش مندی سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے سیاسی تصور کی وجہ سے عظیم مملکت وجود میں  آئی بحیثیت قوم ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے مگر ائین کے دائرے میں رہے۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ تقریب میں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ، ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد ، علامہ عباس کمیلی اور مولاناتنویر الحق سمیت غیر ملکی سفارتکار اور عمائدین شہر نے بھی شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...