Wednesday, October 21, 2020
Home Trending گورنر ہاﺅس کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

گورنر ہاﺅس کے قریب سیوریج لائن پھٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

224713_lکراچی، عبداللہ ہارون روڈ پر گورنر ہاوس کے قریب سیوریج کی لائن پھٹنے سے قریبی علاقوں میں گندا پانی بھرگیا ہوٹل کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی واٹربورڈ کا عملہ اتوار کی شام تک مرمت کے کاموں میں مصروف تھا علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج ابلنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے طارق بن زیادسوسائٹی میں سیوریج کا پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا لوگوں کا کہنا ہے ملیرہالٹ پر عرصے لائنیں بند ہیں واٹربورڈ کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن صورتحال بہتر ہونے کے بجائے دن بدن خراب ہورہی ہے۔گھروں میں گندا پانی داخل ہونے سے لوگوں کا جینادوبھر ہوگیا ہے۔ اور وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق عملہ نے سیوریج کی 24انچ قطر کی پھٹنے والی لائن ریکارڈ وقت میں تبدیل کرڈالی ، شہر کے اہم ترین اور مصروف علاقے سے گندا پانی نکال کر صاف کردیا گیا ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سیوریج کی 24 انچ قطر کی ایک پائپ لائن ہوٹل میٹروپول کے قریب اچانک دھنس گئی جس سے میٹروپول ہوٹل اور گورنر ہاﺅس کے قریبی علاقوں میں سیوریج کا پانی بھر گیا اطلاع ملنے پر واٹربورڈ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل سروسز ) افتخار احمد کلفٹن سیوریج کے سپرنٹنڈنگ انجینئر انوار میمن ، چیف انجینئر جنوبی محمد عارف ،ایگزیکٹیو انجینئر اور عملے کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد پائپ لائن کے دھنسنے والے حصہ کے درست مقام کا پتہ لگا کر واٹر بورڈ کے عملہ نے فوری طور پر کام شروع کردیا اور رات بھر کی محنت کے بعد اتوار کو دن ایک بجے تک 24 انچ قطر کی 8 فٹ لمبی 4 پائپ لائینیں ڈال دی گئیں جس سے دوپہر 2 بجے تک نکاسی آب شروع کردی گئی اس کے بعد متاثرہ علاقوں میں جمع پانی کی صفائی کا کام شروع کردیاگیا۔

دھنسے والی سیوریج لائین سالوں پرانی ہونے کے سبب گل گئی تھی مصروف اور اہم ترین علاقے میں کم سے کم مدت میں شکایت کے ازالہ پر ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈی ایم ڈی افتخار احمد ، سپرنٹنڈنگ انجینئر انوار میمن سمیت دیگر افسران اور واٹربورڈ سیوریج کے عملے کو مبارک باد دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...