Monday, October 26, 2020
Home Trending ھینڈز کی حاملہ خواتین کے لئے مفت خدمات کا آغاز

ھینڈز کی حاملہ خواتین کے لئے مفت خدمات کا آغاز

کراچی،         دیہی پاکستان کے ایک بڑے حصے میں حاملہ خواتین غیر تربیت یافتہ دائیوں کے آسرے پر ہیں، ان غریب خواتین میں سے صرف 16 فیصد کو تربیت یافتہ دائیاں میسر ہے۔ پاکستان ماوں کی بلند شرح اموات میں سرفہرست ہے۔ ماوں کی تحفظ زندگی کے لئے مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ھینڈز پاکستان نے ماری اسٹوپس سوسائٹی کے ساتھ معاونت میں سندھ کے 10 اضلاع کے لئے حاملہ خواتین کی طبی سہولیات اور بچوں میںمناسب وقفے کے لئے مفت خدمات شروع کر دی ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ماروی ورکرز تولیدی عمر 14-48 کی خواتین (ماورا) کو مفت طبی سہولیات کی واوچرز فراہم کریں گی۔ یہ واوچرز علاقے کے کلینک یا نجی کلینک پہ مفت علاج کا ذریعہ ہیں نیز، ڈسٹرکٹ لیول پر بھی پیچیدہ کیس کا علاج ہسپتال میں کرایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں سماجی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے رویوں میں تبدیلی کا طریقہ کار ھینڈز نے تشکیل دیا ہے۔ جس میں لوگوں کو ایف ایم ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے معلوماتی پیغامات ارسال کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملاقات اور نشستوں کے ذریعے بھی آگہی پہنچائی جارہی ہے۔ ھینڈز کے ڈسٹرکٹ آفس پرجیکٹ کے نفاذ اور نگرانی میں مصروف ہیں اور ضروری تربیت، تکنیکی معاونت اور طبی اداروں کی مرمت کا کام انجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر 100,000 پیدائش پر 276 ماوں کی اموات واقع ہورہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہر سال 20 ہزار عورتیں زچگی کے دوران یاپیدائش کے وقت زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ جب کہ سندھ کی صورتحال اوسط ملکی سے بھی زیادہ ہے ،جہاں پر 100,000 ماوں میں سے 314 کی اموات ہوجاتی ہیں جو یقینا ایک سنگین مسئلہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...