Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ہم حرمین کے لئے قربانی دے چکے ہیں۔علامہ اورنگزیب فاروقی

ہم حرمین کے لئے قربانی دے چکے ہیں۔علامہ اورنگزیب فاروقی

Orangzaib-Farooqiکراچی ، تحریک دفاع حرمین کا قیام دشمنان حرمین شریفین کے واضح پیغام ہے کہ جب بات حرمین شریفین کی ہو تو کوئی مسلمان تحفظ حرمین سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا حرمین پر حملہ کی دھمکیوں نے ایران کو پوری اسلامی دنیا میں رسوا کردیا ہے اور حرمین کے چاہنے والے اب ایرا نی عزائم کے خلاف متحد ہوچکے ہیںاگر ایران نے حرمین پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کی تو تحریک دفاع حرمین کے جوان اسے بھر پور جواب دیں گے حرمت حرمین کے مسئلہ نے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کردیا ہے مسلکی اختلافات کی بنیاد پر دور رہنے والے آج اختلافات بھلا کر ایک ہوچکے ہیں،آج کا لبیک حرمین جلوس سعودی عرب کے عاصفة الحزم (فیصلہ کن طوفان آپریشن ) کی بھر پور حمایت اور حوثی باغیوں اوران کی پشت پناہی کرنے والے ملک ایران کی بھر پور مذمت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی ،علامہ اللہ وسایا صدیقی،مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی محمدنعیم،جماعة الدعوة کے مرکزی رہنماءمولانا امیر حمزہ،حافظ مزمل اقبال ہاشمی ،جمعیت علماءاسلام (س)کے مولانا حماد اللہ مدنی، تحریک غلبہ اسلام کے مولانا عبد اللہ شاہ مظہر،مولانا اعجاز محمود مجلس وحدت المومنین کے مولانا ابوامامہ،سنی علماءکونسل کے مولانا خالد محمود ،سنی ایکشن کمیٹی کے مولانا حسنین معاویہ،اہل سنت الائنس کے ڈاکٹر معاویہ حیدر ،جمعیت التوحید اہلحدیث کے مولانا یوسف قصوری، انصار الامہ اور دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں اور مدارس کے جید علماءکرام نے تحریک دفاع حرمین شریفین کے تحت گرومندر سے تبت سینٹر تک نکالے جانے والے لبیک حرمین جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیاعلامہ اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ جس طرح صحابہ کرام کے دفاع کی خاطر سات ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اسی طرح س دفاع حرمین کی خاطر بھی مفتی سعود الرحمٰن کی صورت میں قربانی دے چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی قرار داد مسلم امت کی امنگوں کی ترجمان نہیں، وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کا دورہ سعودی ہمارے موقف کی تائید ہے پاکستان کو ایران کی خوشنودی کی خاطر اپنے دیرینہ اور مخلص دوست کوناراض نہیں کرنا چاہئے ایران پاکستان دوست نہیں بلکہ بھارت دوست ہے موجودہ صورتحال میں بھارت نے ایران کی ایماءپر کشمیر میں حالات خراب کرنا شروع کرے ہیں تاکہ افواج پاکستان حرمین کے تحفظ کے بجائے کشمیر میں مصروف ہوجائے ۔اسرائیل حرمین پر قبضہ کر کے گریٹ اسرائیل اور ایران حرمین پر قبضہ کرکے خمینی انقلاب کی تکمیل چاہتا ہے لیکن حرمین کے محافظین ایران اسرائیل کا خواب مکمل نہیں ہونے دیںگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...