پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کراچی کے ساحل سمندر پر موجود ہیں ۔سابق کپتان نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایک مرتبہ پھر کراچی کی عوام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کراچی کے ساحل پر کوڑے دان لگا دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی سارا کوڑا کوڑے دان سے باہر پھینکا گیا ہے اور پھر سارے کہتے ہیں کہ کراچی بہت گندا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کو صاف رکھنے کی ذمہ داری جتنی حکومت کی ہے اتنی کراچی کے شہریوں کی بھی ہے، امید کرتا ہوں اب کی بار مجھے اپنا کراچی صاف ستھرا ملے گا۔