Saturday, October 31, 2020
Home Trending ہینڈز کا صوبائی ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ سینٹر کیلئے 6 کروڑ روپے عطیہ کا...

ہینڈز کا صوبائی ڈیزاسٹررسک مینجمنٹ سینٹر کیلئے 6 کروڑ روپے عطیہ کا اعلان

handsکراچی،     ممتاز ماہر ِامراض اطفال پروفیسر غفار بلو ِنے سہراب گوٹھ میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ہینڈز کی جانب سے 6 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہینڈز کا کردار ملک کے پسماندہ عوام کی بہتری کے لئے بہت اہم رہا ہے۔ ملک کی ایک بڑی غیرسرکاری تنظیم ہونے کی حیثیت سے صحت، تعلیم، روزگار کے مواقع، گھروں کی فراہمی سے لے کر متاثرین قدرتی آفات و جنگ کی آبادکاری میں ہینڈز نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جرمنی کے ادارے میڈیکو انٹرنیشنل نے ہمیںبڑی گرانٹ متاثرہ مکانات کی تعمیر و مرمت کے لئے مختص کی ہے اور اس سلسلے میں 3 کروڑ روپے کی رقم اس سینٹر کے قیام کے لئے بھی مختص کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کہ چار سینٹر ز کا قیام اندرون سندھ میں لایاچکا ہے اور بڑے پیمانے پر متاثرین کی خدمت کی جاری ہے۔ پروفیسر بلو نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مﺅثر منصوبہ بندی پربھی زور دیا جس میں غیرسرکاری تنظیموں مقامی ، صوبائی اور قومی ذرائع کی آپس میں ہم آہنگی کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے 14 اگست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے تمام حاضرین کو بھرپور انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک و قوم کی خدمت کرنے اور قائد کے فلسفے پر عمل کرکے پاکستان کو ایک مضبوط فلاحی اور نظریاتی ریاست بنانے پر زور دیا۔ ہینڈز کہ چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر تنویر شیخ نے ہینڈز کے 34 سالہ انسانی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے 20 اضلاع کے دیہاتوں میں 85790 افراد کو ایک کمرے والے گھر کی فراہمی سے پاکستان کا سب سے بڑا شیلٹر پروجیکٹ مکمل کیا گیا جو کہ ہینڈز کے لئے باعث افتخار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...