Tuesday, October 27, 2020
Home Trending یوسف جمال زبر دست شخصیت کے مالک تھے، کمشنر کراچی

یوسف جمال زبر دست شخصیت کے مالک تھے، کمشنر کراچی

condolance Pix 02یوسف جمال زبر دست شخصیت کے مالک تھے بیک وقت سرکاری افسر، دانشور، موسیقی شناس،ادیب اور ادب نواز اور سب سے بڑھ کر انسان دوست انسان تھے۔ ایسی شخصیت سرکارمیں اس سے قبل نہ تھی اور نہ ہے، ا ن کی موت سے جو خلا پیداہوا ہے وہ کبھی پو را نہ ہوگا، یہ بات کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے یوسف جمال مرحوم کی یاد میں آرٹس کونسل میںمنعقدہ تعزیتی اجلاس سے اظہار خیال کر تے ہوئے کہی، انھوں نے کہا کہ یوسف جمال ایک مثالی سرکاری افسر تھے انھوں نے دوران ملازمت صحیح معنوں میں عوام کا خاد م ہونے کا ثبو ت دیا عوام کی زبر دست خد مت کی اپنی طرز زندگی اور رویہ سے افسرانہ شان کا تصو ر تبدیل کیا۔اپنے انداز اور طرز زندگی کی خاطر سرکاری ملازمت کو قربان کر کے فقیرانہ طرز زندگی اختیا رکی ،انھوں نے کہا کہ یوسف جمال کی وجہ سے سرکاری افسران کا سر بلند ہو ا ہے، انھوں نے محتسب جیسے سنجیدہ اور شان کے حا مل ادارے کو عوامی ادارے کی طرح چلایا وہ بحیثیت محتسب انصاف کی فراہمی کے لئے روائتی انداز سے با لا تر ہو کر کام کر تے تھے، انصاف کی فراہمی کے لئے صرف فیصلے نہیں کر تے تھے بلکہ اپنی ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر ان پر عمل بھی کر اتے تھے، خود فون کر کے متعلقہ افسران اور اداروں کو پابند کر تے تھے وہ بلا تاخیر ان کے فیصلوں پر عمل کریں،کمشنر نے کہا کہ میں گورنر سندھ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے یوسف جمال کو محتسب اور ایڈوائزر کی ذمہ داریاں سونپ کر انھیں عوام کی پھر سے خد مت کا مو قع دیا ، یقینا اس سے انھیںنئی زندگی ملی یہ گورنر صاحب کا بہت بڑا کریڈٹ ہے جسے سرکاری لوگ ہمیشہ یاد رکھیں گےیوسف جمال زبر دست شخصیت کے مالک تھے کمشنر کا تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال۔

انھوں نے یوسف جمال مرحوم کی شخصیت پر اظہار خیا ل کر تے ہوئے مزید کہا کہ ان کی بے مثال شخصیت میں یوسف اور جمال دونوں خوبیاں یکجا تھیں، وہ اپنی صلاحیت ، خوبیوں اور خدمات کے باعث بڑے آدمیوں میں شمار ہوتے ہیںانھیں سرکار ، ادب، موسیقی اور دوستوں کا حلقہ کبھی نہ بھلا نہ سکے گااپنی خوبیوں کے باعث وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔کمشنر نے آرٹس کونسل کی فنون لطیفہ کے لئے خدمات کو سراہا انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل نے ثقافت کے فروغ میں بھرپور کر دار ادا کیا ہے اس سے شہر میں امن او ر سکون کے فروغ میں مدد ملی ہے اس کے لئے میں احمد شاہ اور تمام ارکان ا ور عہدیداروں کا شکریہ ادا کر تا ہوں اس سے شہر میں تعمیر ی سرگرمیوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

شہر میں امن کے فروغ میں حکومت اور انتظامیہ کی کوششوں کو مو ثر بنانے میں مدد ملی ہے۔اس موقع پر ڈاکڑ عالیہ امام، پروفیسر سحر انصاری،مرحوم کے صاحبزادے حسن جمال، رجسٹرار محتسب سندھ مسعود عشر ت آرائیں اور دیگر نے بھی مرحوم کی خدمات پر اظہار خیال کیا ،احمد شاہ نے مرحوم کی آرٹس کونسل کے لئے ان کی خدمات کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...