Wednesday, October 28, 2020
Home Trending یوم آزادی، بہترین کارکردگی پرطلبہ کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان

یوم آزادی، بہترین کارکردگی پرطلبہ کو کیش ایوارڈ دینے کا اعلان

125289_07-05-14- industries asکراچی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی رﺅف اختر فاروقی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محنتی فرض شناس دیانتداری سے کام کرنے والے اہلکاروں کو یوم آزادی کے موقع پر کیش ایوارڈ دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایسے اہلکار جو دیانتداری کے ساتھ شہریوں کی خدمت کررہے ہیں ان کو 3 ہزار روپے فی اہلکار اور 14 اگست کو اسکول کے جن طلباءنے مزار قائد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ان کو ایک ہزار روپے فی کس انعام دیا جائیگا، 14 اگست کو جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سٹی وارڈنز نے رمضان المبارک میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں بہترین خدمات انجام دیں اور دھوپ اور سخت گرمی میں سڑکوں اور چورنگیوں پر شہریوں کیلئے خدمات انجام دیتے رہے جبکہ عید الفطر کے موقع پر بھی انہوں نے عید الفطر منانے کے بجائے سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کی اور دیگر خدمات انجام دیں ان خدمات کے اعتراف کے طور پر ان سٹی وارڈنز کو 3 ہزار روپے فی وارڈن بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے انعام دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیڈ آفس میں سیکورٹی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو بھی 3ہزار روپے فی کس انعام دیا جائے گا تاہم سیکورٹی اسٹاف کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور زیادہ متحرک ہونے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ ان کو اور زیادہ بہتر انعام دیا جائے اس کے لئے سیکورٹی کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 14اگست کو یوم آزادی پر لوکل باڈیز کے زیر انتظام اسکولوں کے طلباءنے مزار قائد پر ملی نغموں سے سماں باندھا جبکہ چھوٹے بچوں کے بینڈ نے بھی بہترین مظاہرہ کیا لہٰذا بینڈ کو 10 ہزار اور دیگر تمام بچوں کو ایک ہزار روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ یہ رقم ان اہلکاروں اور بچوں کی کارکردگی کا صلہ نہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جزا اور سزا کا عمل رائج ہے جو اہلکار خصوصاً سٹی وارڈن اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر نہیں ہوئے ان کی تنخواہ روک لی گئی ہے اور ان کو ڈیوٹی پر حاضر ہوئے بغیر تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی جبکہ جو افسر اور اہلکار بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ان کو مستقبل میں بھی انعامات سے نوازا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...