Tuesday, October 27, 2020
Home Trending یوم آزادی، مزارقائد پر گارڈ کی پروقار تقریب، سیکیورٹی پاک بحریہ کے...

یوم آزادی، مزارقائد پر گارڈ کی پروقار تقریب، سیکیورٹی پاک بحریہ کے حوالے

Naval Guard At Qaid Azam Mazarکراچی، ملک بھر میں یوم آزادی قومی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے،ہر سو پرچموں کی بہار اوراہم عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کیاگیاہے۔ مزار قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی جس میں قائد کی آخری آرام گاہ کی سیکیورٹی پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں کے حوالے کر دی گئی ۔ مزار قائد پر گارڈ کی پر وقار تبدیلی کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو سلامی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مسلح افواج کے دستوں نے مزار قائد پر گاڑد آف آنر بھی پیش کیا۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی نیول اکیڈمی کموڈور نوید اشرف تھے، پاک فضائیہ کے دستوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی کے فرائص پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں کے حوالے کی۔

یوم آزادی کی مرکزی تقریب پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں منعقد کی گئی۔ جس میں وزیر اعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔یوم آزادی پر پوری قوم اپنے اپنے انداز میں پاکستان سے اپنی محبت کا اظہارکررہی ہے۔بچے، بڑے،بوڑھے اور خواتین سب ، جذبہ حب الوطنی سے سرشار آزادی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین اسمبلی نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ملک بھر میں سڑکوں اور چوراہوں پر ملت کے پروانے ملی گیت گاتے نظر آئے،اس موقع پر شاہراﺅں اور عمارتوں پر چراغاں بھی کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...