Saturday, October 24, 2020
Home Trending یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت

یوم آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کی ہدایت

IG-Sindhکراچی ، قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ شہریوں کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جشن آزادی کے موقع پر صوبے اور با الخصوس کراچی سمیت دیگر شہریوں کے لیئے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات اختیار کے جائیں تاکہ شہریوں کی جان ومال کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد تفریح مقامات و دیگر پبلک مقامات اور اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کرنیوالے اسکولز کا کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں پر با قاعدہ فہرستوں اور منتظمین سے رابطوں کے تحت متعلقہ پولیس رینجرز اور تھانوں کی سطح پر سکیورٹی کے تمام تر اقدامات کیئے جائیں۔

انہوں نے کہا یوم آزادی کے لیئے اختیار کردہ سکیورٹی اقدامات کے تمام انتظامی امور پر عمل درآمد ترجیح بنیادوں پر کرایا جائے اور مزکورہ تمام مقامات کی بم ڈسپوزل عملے سے سو ئپنگ اور کلئیر نس کے عمل کو لازمی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ تھانہ جات کے لحاظ سے حساس تنصیبات ائیر پورٹ ریلوے اسٹیشنوں ، بس ٹر مینلز اہم فلا ئی اوورز ، انڈر پا سز ، فائیو اسٹار زہو ٹلز فوڈ چیز ، سفارت خانوں سفیر وں کے رہائشی مقامات دفاتر ، اہم سرکاری ونجی عمارتوں مصروف شاہراہوں ، شاپنگ سینٹرز وغیرہ پر سکیورٹی کے انتہا ئی ٹھوس اور مو ثر انتظامات کیئے جائیں جبکہ سیکیورٹی کے جملہ امور میں اسپیشل برانچ اور سی آئی ڈی کے کردار کو مو ثر بنا نے کے ساتھ ساتھ رینڈم اسنیپ چیکنگ ، پولیس گشت پکٹنگ اور ناکہ بندی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کئے جا ئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

22 گھنٹے سے لاپتہ جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹرعلی عمران سید گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا...

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...