Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت ۔گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ K-4 کیلیے زمین آئندہ ہفتے واٹر بورڈ کے...

۔گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ K-4 کیلیے زمین آئندہ ہفتے واٹر بورڈ کے سپرد کی جائیگی

سندھ حکومت گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم K-4 312110-karachiwaterboardFile-1419191817-183-640x480کیلیے درکار زمین اگلے ہفتے واٹر بورڈ کے حوالے کردی جائیگی جس پر واٹر بورڈ سروے اور ڈیزائننگ کے کام کا آغاز کردے گا۔
وفاقی وصوبائی حکومتوں کی عدم دلچسپی کے باعث K-4منصوبہ ساڑھے 8 سال سے تاخیر کا شکار ہے، پہلے فیز 260 ملین گیلن یومیہ پر 25.5ارب روپے لاگت آئیگی جس میں مساوی 50فیصد وفاقی وصوبائی حکومتوں کو ادا کرنے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے زمین کا معاملہ بھی بڑے عرصے سے التوا کا شکار تھا تاہم کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ملیر اور نئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور کی کاوشوں سے زمین کا مسئلہ سیکشن 6کے تحت حل کرلیا گیا ہے، اس سیکشن کے تحت زمین کی قیمت کی فوری ادائیگی نہیں کی جائیگی اور زمین کا کنٹرول واٹر بورڈ کے سپرد کردیا جائے گا، زمین کی قیمت بعدازاں سندھ حکومت ادا کریگی۔
تفصیلات کے مطابق حب ڈیم خشک ہوجانے سے کراچی میں شدید ترین پانی کا بحران جاری ہے جبکہ کے فور منصوبہ ساڑھے 8 سال سے تاخیر کا شکار ہے، محکمہ نکاسی وفراہمی آب نے یہ منصوبہ 2006میں تیار کیا تھا تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے فوری طورپرکے فور منصوبے کیلیے دریائے سندھ سے اضافی1200کیوسک یا 650ایم جی ڈی پانی کا کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے باعث اسے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں جمع نہیں کرایا جاسکا۔
واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی دور میں واٹر بورڈ نے منصوبے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈس ریور بیسن اتھارٹی(ارسا) سے درخواست کی کہ دریائے سندھ سے کراچی کیلیے مزید 12 سوکیوسک پانی کا کوٹہ مختص کیا جائے تاہم ارسا نے کوٹے میں اضافے سے صاف انکار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو تجویز دی کہ سندھ حکومت اپنے کوٹے سے کراچی کو اضافی 12سو کیوسک پانی فراہم کردے، وفاق اور صوبائی حکومت کے اس تنازع میں6 سال ضائع ہوگئے اور کراچی کی آبادی میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور بیشتر علاقوں میں پانی کی قلت شدید تر ہوگئی۔گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ K-4 کیلیے زمین آئندہ ہفتے واٹر بورڈ کے سپرد کی جائیگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...