Wednesday, October 21, 2020
Home Trending کراچی میں اچانک کیبل بند، شرجیل میمن کی مذمت

کراچی میں اچانک کیبل بند، شرجیل میمن کی مذمت

sharjeel-inam-memon00کراچی، شہر قائد کے تقریبا تمام علاقوں میں کیبل پر نیوز چینلز کی نشریات اچانک بند کردی گئیں۔ جس سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز پر فون کر کے اچانک نیوز چینلز کی بندش کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہے تاہم بندش کی وجوہات تاحال واضح نہ ہوسکیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نیوز چینلز کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کیبل آپریٹرز فوری طور پر نیو ز چینلز کی نشریات بحال کریں۔ انہیں کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ حکومت، کیبل آپریٹرز کو تحفظ فراہم کرے گی۔ دھونس اور بندوق کے زور پر میڈیا کو یرغمال بننے نہیں دیں گے۔

1 COMMENT

  1. […] اسی دوران وزیر اطلاعات سندھ کا ایک ٹوئیٹر پیغام موصول ہوا کہ اس کے پیچھے مافیا ملوث ہے ۔ تاہم حسب معمول وہ یہ بتانے سے قاصر رہے کہ یہ مافیا کون سی ہے ۔ اب سب لوگ یہ یقین کر بیٹھے کہ یہ اشارہ مخصوص جماعت کی طرف ہے ۔ حتی کہ ایک نجی صحافتی ادارے نے اسکی خبر بھی بنادی اور اِس خبر کی بنیاد پر دیگر ادارے بھی یقین کر بیٹھے ۔ بغیر کسی تصدیق کے کہ یہ ٹوئیٹر آئی ڈی جعلی ہے یا اصلی آیا اس بات میں کتنی سچائی ہے۔ خیر اس بات سے تو لگتا یہ ہے کہ آنے والے وقتوں میں شاید تمام نیوز چینل ٹوئیٹس کے اوپر چلا کریں گے۔ چونکہ ابھی بھی ہر بلیٹن میں ایک ، دو ٹوئیٹ شامل کر ہی دیتے ہیں۔ […]

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...