خود ساختہ قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

sindh govtکراچی، سندھ حکومت نے صوبے میں اشیاخورو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا،کمشنرز اور پرائسز مجسٹریٹ روزانہ کے بنیاد پر منافع خوروں کےخلاف کارروائی کرکے رپورٹ دیں،صوبائی وزیر زراعت وپرائسز کنٹرول نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نانوائی سے لیکر دودھ والے تک کسی کو بھی قیمت میں اضافہ نہیں کرنے دے گی۔مہنگائی کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،سندھ حکومت اشیائے خردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیے گی۔سندھ بھر کے پرائسز مجسٹریٹ بازاروں،دکانوں،ٹھیلوں کے ریٹ چیک کریں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار نے ملک بھر میں مہنگائی کی انتہا کردی ہے تاجر، ٹرانسپورٹرز، ڈیری فارمرز سے لیکر نانوائی تک مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اورسڑکوں پر نکل آئے ہیں،نئے پاکستان والوں کا ایجنڈا اپوزیشن سے انتقام رہہ گیا ہے،حکمران اپنی ناکامیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top