پاکستان پر عوام کی نہیں عالمی طاقتوں کی حکمرانی ہے، الطاف شکور

pasban 2کراچی، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین  الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاکستان پر پاکستانی عوام نہیں بلکہ بین الاقوامی طاقتوں کی حکمرانی ہے، ریکوڈک دنیا کا پانچواں بڑا ذخیرہ ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اس کی مالیت 3 ٹریلین ڈالرز ہے، یہ معاہدہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ایک انتہائی بھونڈا اور ظالمانہ مذاق ہے۔ ممتاز مہر معاشیات ، پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی اکنامک افیئرز ڈویژن کی وائس چیئرمین اور پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے عاید کردہ جرمانے کی ادائیگی پاکستان کیسے کر سکتا ہے؟ یہ نقصان پاکستان کی معیشت کو معذور بنانے کے مترادف ہے۔پاکستان کی ٹیکسٹائل اور برآمداتی بزنس کو ان مسلسل حملوں کے نتیجے میں مسلسل پریشانیوں کا سامنا ہے، یہ ایک باقاعدہ، منظم اور سوچی سمجھی سازش ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بالکل تباہ کردیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top