سپریم کورٹ نے شہر کی سی بریز بلڈنگ گرانے سے روک دیا

suprem court karachiکراچی، سپریم کورٹ نے کراچی کی سی بریز بلڈنگ گرانے سے متعلق عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو آئندہ حکم تک عمارت گرانے سے روک دیا ہے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عمارت گرانے کیخلاف نظر ثانی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی افتخار حسین گیلانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کسی رپورٹ میں نہیں کہ عمارت مخدوش ہوچکی، نیسپاک معائنہ کرچکی، رپورٹ کا انتظار کر لیا جائے، عمارت میں دکانیں اور گودام قائم ہیں دوسو افراد متاثر ہوں گے.جسٹس گلزار احمد نے کہا لیز کے مطابق اس عمارت میں میڈیکل سینٹر بنایا جانا تھا،جس پر افتخار حسین گیلانی نے کہا اپنے حصے کی جگہ شوکت خانم یا ایدھی سینٹر کو دینے کو تیار ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا گیلانی صاحب یہاں معاملات جس طرح چل رہے ہیں، آپ کے علم میں نہیں کراچی کے معاملات دیگر شہروں سے مختلف ہیں۔ عدالت نے سی بریز بلڈنگ گرانے سے متعلق عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو آئندہ حکم تک عمارت گرانے سے روک دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top