سر سبز سندھ، شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

greenکراچی ، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ شجر کاری سے ہی ماحولیاتی تبدیلی سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔سرسبز سندھ شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ بدلتے ماحول کے ساتھ پودوں کی اہمیت اب سندھ میں خاص طور پر کراچی میں بڑھ گئی ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں جائیں۔ انہوںنے کہا کہ سر سبز سندھ ایک کامیاب شجر کاری مہم ثابت ہوگی کیونکہ اس میں حکومت کا ہر شعبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے محکمہ جنگلات سندھ گرین پاکستان کے تحت سر سبز سندھ میں 1 بلین پودے لگائے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top