مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11ملزمان گرفتار

crime 02کراچی، پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 6 مشتبہ افراد سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس کی بھاری نفری نے سیکٹر 33/D/E میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لیے تھانہ منتقل کر دیا، جبکہ موچکو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر رحمان کو گرفتار کرکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی، ذرائع کے مطابق سعیدآباد یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے بااثر اسمگلر لاکھوں روپے مالیت کی روزانہ کی بنیاد پر چھالیہ کی اسمگلنگ میں مصروف رہتے تھے جبکہ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد پولیس نے 2 ملزمان نعمان اور یونس کو گرفتار کر کے قبضے سے 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ ادھر پاپوش نگر پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم وسیم عباس عرف سمیٹ کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top