شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

rain aکراچی، شہر قائد میں آج صبح ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صدر، کلفٹن، ڈیفنس، گلشنِ اقبال، ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، پی ای سی ایچ ایس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش صدر کے علاقے میں 4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ پہلوان گوٹھ، فیصل بیس اور مسرور بیس پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع ابر آلودرہنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top