بارش میں ہنگامی حالات سے نمنٹنے کیلیے وزیر اعلیٰ سندھ کا اہم اجلاس

murad ali shah bکراچی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شہر میں پانی کی تقسیم کے لیے روٹیشن سسٹم شروع کرے اور اپنی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کو بتائیں تاکہ شہریوں کو معلوم ہوسکے اور وہ بہتر طریقے سے پانی وصول کرسکیں۔محکمہ بلدیات کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے 29 جولائی سے شروع ہونے والی مون سون /شدید بارشوں کے لیے تیاری، انتظامات اور شہر میں بہتر طریقے سے پانی کی تقسیم کے لیے جامع پلان وضع کرنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو،کمشنر کراچی افتخار شلوانی،سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ ، ایم ڈی کے ڈبلیو ایس بی اسداللہ خان اور دیگر واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top