Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل نیشنل اسٹیڈیم کراچی اجڑے چمن کا منظر پیش کرنے لگا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اجڑے چمن کا منظر پیش کرنے لگا

National Stadiumکراچی، پاکستان کا معروف ٹیسٹ سینٹر نیشنل اسٹیڈیم کراچی اب اجڑے چمن کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔مختلف انکلوڑرز کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ جم کو اسٹور روم میں تبدیل کر دیا گیا، پارکنگ ایریا میں موجود بڑے گڑھوں میں بعض کاریں پھنس بھی چکی ہیں، اسٹیڈیم کی ایک دیوار کے ساتھ پنکچر شاپ بن چکی، ایک انکلوڑر کے باہرکی جگہ فرنیچر کے کارخانے کیلئے کرائے پر دے دی گئی، الیکٹرونک اسکور بورڈ بھی بدحالی کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں کیتھ ملر اور حنیف محمد جیسے عظیم اسٹارز نے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام جبکہ سچن ٹنڈولکر اور وقار یونس نے آغاز کیا، حکام کی عدم موجودگی سے اب یہ انتہائی بدترین حالت میں پہنچ چکا، ان دنوں یہاں قومی ٹوئنٹی 20 کپ کے میچز جاری ہیں، مگر شائقین جن انکلوڑرز میں بیٹھ کر کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ رہے ہیں ان کی چھتیں انتہائی مخدوش ہوچکیں اور کسی بھی وقت گرنے کا خطرہ ہے۔وہ جم جہاں دنیا کے عظیم کرکٹرز ایکسرسائز کیا کرتے تھے وہ اب اسٹور روم بن چکا اور وہاں جدید مشینوں کی جگہ پانی کی بوتلوں، کولڈ ڈرنکس و دیگر ایشیا کا اسٹاک رکھا ہے، اسٹیڈیم کے اندر بھی جھاڑیاں موجود ہیں جہاں سے ماضی میں سانپ بھی نکل چکے۔ایک انکلوڑر میں پیچھے کی جگہ فرنیچر کے کارخانے کیلیے کرائے پر دی گئی جبکہ باہر ایک دیوار کے ساتھ پنکچر شاپ بھی موجود ہے، اسٹیڈیم کی ڈیجیٹل اسکرین بھی خراب حالت میں ہے اور جلد جواب دے جائے گی، اس کی صفائی تک کا خیال نہیں رکھا جاتا، بیشتر اوقات اسکورز اور پلیئرز کے نام بھی غلط درج ہوتے ہیں۔ حالیہ ایونٹ کے دوران مینوئل اسکور بورڈ پہلے کام نہیں کر رہا تھا پھر کسی کے توجہ دلانے پر اس کا استعمال شروع ہوا۔ اسٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں کئی گڑھے موجود ہیں۔گذشتہ دنوں کسی کی گاڑی اس میں پھنس گئی جسے بڑی مشکل سے نکالا گیا، اس واقعے کے بعد ایسے مقامات پر نشاندہی کیلیے پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔ اگر بورڈ حکام نے معاملات کا جلد نوٹس نہیں لیا تو تاریخی اہمیت کا حامل اسٹیڈیم مزید خستہ حالی کا شکار ہو جائے گا۔چیئرمین بورڈ نے اسٹیڈیم کی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے بہتری کا یقین دلا دیاچیئرمین پی سی بی شہریار خان نے نیشنل اسٹیڈیم کی زبوں حالی کا نوٹس لیتے ہوئے جلد بہتری کی کوششوں کا یقین دلایا ہے، نمائندہ ’یوا ین پی‘ نے جب انھیں تاریخی سینٹر کی خراب حالت سے آگاہ کیا تو انھوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں دورے کے دوران میں نے بھی اس کا مشاہدہ کیا تھا،اس حوالے سے مزید تحقیقات کرائیں گے، آئندہ بجٹ میں رقم مختص کر کے اسٹیڈیم کو اصل حالت میں واپس لایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...