Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے انسانی جسم میں تھکاوٹ کی بنیادی وجوہات

انسانی جسم میں تھکاوٹ کی بنیادی وجوہات

depressionکراچی، نیند کی کمی وہ واحد وجہ نہیں ہے جس سے آپکی توانائی میں کمی آجاتی ہے بلکہ کچھ ایسی چیزیں جو آپ سرانجام دیتے ہیں اور کچھ ایسی جو آپ سرانجام نہیں دیتے جسمانی اور اپنی تھکن کا باعث بنتی ہیں جو آپ کے دن کو پرتھکان بناسکتیخ ہیں۔ ذیل میں ماہرین نے کچھ بدعادات کا تذکرہ کیا ہے جو تھکن کا باعث ہوتی ہیں۔
(1)تھکن کے خوف سے ورزش ترک کرنا
توانائی بچانے کے کچر روزمرہ مشقت ترک کردینا بعض اوقات آپ کے خلاف کام کرتا ہے یونیورسٹی آف جارجیامیں ہوئی ایک سٹڈی کے مطابق ایسے افراد جو ہفتے میں تین دن بیس منٹ روزانہ کے حساب سے معمولی ورزش کرتے ہیں اور کچھ ہفتے کی مسلسل ورزش کے بعد انہوں نے نسبتاً کم تھکن محسوس کی بلکہ خود کو پہلے سے زیادہ طاقت ورپایا اور ان کا نظام قلب پہلے سے بہتر کام کرنے لگا۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے آپ کے جسم کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے اور باختوں تک پوری غذا پہنچتی ہے۔
(2)آپ پوری طرح پانی نہیں پیتے
محض 2 فیصد پانی کی کمی آپ کے جسم میں توانائی کی سطح کو کم کردیتی ہے پانی کی کمی سے خون کی مقدار اور جسم میں کمی آتی ہے جس سے خون گاڑھا ہوتا ہے۔پانی زیادہ پینے سے آپ کے دل کو خون پمپ کرنے کیلئے کم زور لگانا پڑتا ہے اور اس سے آپ کے ہر مالیکیوں تک توانائی اور غذا کی پوری مقدار پہنچتی ہے۔ جسم میں پانی کی مطلوبہ مقدار معلوم کرنے کیلئے اپنا وزن پاو¿نڈز کے حساب سے ماپیں اور اسے نصف پر تقسیم کریخں اور اتنے ہی اونس روزانہ پانی استعمال کریں۔
(3) آپ مطلوبہ مقدار میں آئرن استعمال نہیں کرتے
آئرن کی کمی سے آپ کو سستی کا شکار ہو جاتے ہیں اور خود کو چڑچڑا محسوس کرتے ہیں اس کے علاوہ آپ کو توجہ مرکوز کرنے میں دقعت ہوتی ہے آئرن کی کمی آپ کو اس میں مبتلا کرتی ہے کیوں کہ آپ کے خون میں آپکے پٹھوں اور خلیوں تک آکسیجن کی صحیح مقدار نہیں پہنچ پاتی۔ ماہرین کے بقوں خون کی کمی سے بچنے کے لئے آئرن کا زیادہ استعمال کرنا چاہےئے ڈاکٹر کیلئے ہیں کہ آئرن کی کمی بعض اوقات سنجیدہ صحت کے مسائل کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے اس صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہےئے۔
(4)آ پ کمال پر ست ہیں
خود کو مکمل ثابت کرنا ناممکن ہے ضرورت سے زائد کام کرناتھکن کا باعث ہوتا ہے خود کو کامل ثابت کرنے کیلئے اپنے لئے کام کے ایسے احراف مقرر کرلینا جن کا پورا کرنا انتہائی مشکل یا ناممکن ہو آخر کار عدم اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔
(5)آپ رائی کا پہاڑ بناتے ہیں
جب بھی آپ کا باس آپ کو کسی غیر متوقع میٹنگ میں بلاتا ہے توآپ فرض کرلیتے ہیں کہ آپ کا باس آپ کو نوکری سے نکال دے گا آپ اس قدر لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے جاتے ہیں کہ ایکسیڈنٹ کر بیٹھتے ہیں جس سے خطرناک صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے اس قسم کی پریشانی اور تشویش آپ فالج زدہ بنادیتی ہے اور ذہنی طور پر تھکن کا باعث ہوتی ہے۔
(6)آپ ناشتہ چھوڑنے کے عادی ہیں
آپ جو غذا کھاتے ہیں ایندھن کا کام کرتی ہے، اور جب آپ سوتے ہیں تو ساری عادات آپ کا جسم وہی کچھ خرچ کرتا ہے جو آپ نے رات کے کھانے میں کھایا ہوتا ہے آپ کے جسم کو توانائی پہچانے کیلئے دن کو اس توانائی کی ضرورت ہوتی ہے جب آپ صبح سوکر اٹھتے ہیں تو آپ کے جسم کو مزید چلنے کیلئے غذا کا ایندھن اور چاہےئے ہوتا ہے ناشتے کا ترک کرنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا دن سست گزرے گا۔
(7)آپ ہلکی غذا پر زندہ رہتے ہیں
سادہ کریب اور نشاستہ دار غذائیں انتہائی درجے کی شوگر پیدا کرتی ہیں۔ جو بلڈ شوگر میں اضافے کا باعث ہوتی ہے جس سے جسم تھکن کا شکار رہتا ہے اس وجہ سے پورا کھانا کھانے کی عادت ڈالیں۔
(8)آپ کو نہ کہنے کی عادت نہیں
اکثر لوگ آپ کی توانائی اور خوشیوں کے بل پر جینے کے عادی ہوتے ہیں جس سے معاملات بگڑ جاتے ہیں اور نتیجاً آپ ہر وقت غصے میں رہتے ہیں لہذاً خواہ آپ کے بچے کا استاد آپکو کہے کہ اسکی ٹیم کے لئے کو کیز بنادو یا آپ کا باس یہ کہے کہ ہفتے کے دن تم کام کرسکتے ہو تو بہتری اسی میں ہے کہ آپ ہاں کہنے کی بچانے انکار کردیں لہذا ایسی صورتحال میں انکار کرنے کی عادت ڈالیں۔
(9) آپ گندے دفتر میں کام کرتے ہیں
بے ترتیب اور بھرا پڑا میز آپ کو اپنے کام پر مزید توجہ دینے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے اور آپ کی ذہنی صلاحیتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے ایک سٹڈی کے بعد یہ تجویزدی گئی ہے کہ ہر دن کے آخر میں اس بات کی تسلی کرلیں آپ کی استعمال شدہ چیزیں ترتیب سے رکھی جاچکی ہیں اگلے دن یہ ایک خوشگوار دن کے آغاز میں آپ کی معاون ہوں گی۔
(10) چھٹی کرنے کے بعد کام مت کریں
چھٹی والے دن یا چھٹی کرنے کے بعد آفس کا کام کرنا یا ای میل وغیرہ چیک کرنا بھی تھکان پیدا کرنے کے زمرے میں آتا ہے لہذا گھر آرک آفس کا کام مت کریں کیوں کہ جب آرام کے بعد جب آپ دفتر جائیں گے تو یہی کام زیادہ اچھے طریقے سے کرسکتے ہیں۔
(11)سونے سے قبل ایک یادوگلاس شراب کے
خواب آور اثرات دینے سے قبل الکحل سندل نروس سسٹم کو دباتی ہے لیکن بعدازاں نیند برقرار نہیں رکھ سکتی بلکہ نیند کو خراب کردیتی ہے اور آپ آدھی رات کو اٹھ سکتے ہیں جس سے بجائے آرام کے تھکن اور الجھن میں اضافہ ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...