Sunday, October 25, 2020
Home کھیل قومی کھلاڑیوں کوبدعنوانی سے بچاﺅ کیلئے لیکچرز

قومی کھلاڑیوں کوبدعنوانی سے بچاﺅ کیلئے لیکچرز

Pakistan-T20-Squadکراچی، پی سی بی کی جانب سے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کے موقع پر کھلاڑیوں کو انسداد بدعنوانی کے حوالے سے لیکچرز دیئے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کے چار معروف کھلاڑی بدعنوانی کی زد میں آکر اپنے کرکٹ کیریئر کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ 2010ء میں سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں دھر لئے گئے تھے جبکہ اسپنر دانش کنیریابھی کاﺅنٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام کی زد میں آئے۔ اول الذکر تینوں کھلاڑیوں پر کم از کم پانچ، پانچ سال جبکہ دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حال ہی میں پاکستانی کھلاڑی نوید عارف بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحیات پابندی کی زد میں آئے یوں پاکستان کرکٹ فکسنگ کے گرداب میں پھنسی نظر آتی ہے اور آئندہ سال دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ تجربہ کار اور نوآموز تمام کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن لیکچرز دیئے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سیالکوٹ اسٹالینز، کوئٹہ بیئرز، حیدرآباد ہاکس، کراچی ڈولفنز، راولپنڈی ریمز اور کراچی زیبراز کے کھلاڑیوں نے ان لیکچرز میں شرکت کی جن کی نگرانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی منیجرمیجر (ر) اظہر عارف کررہے تھے۔ لیکچرز میں سہیل تنویر، سرفراز احمد، محمد سمیع، عبد الرحمٰن، انور علی، خرم منظور، خالد لطیف، بلاول بھٹی ،شرجیل خان سمیت تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی لیکچرز سے غیر حاضر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...